|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ:  بلو چستان عوامی پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس پارٹی کو فعال، مضبوط اور مستحکم کر نے کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات میں بلو چستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بلو چستان اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھوتانی کی صدارت میں بلو چستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی، صوبائی وزراء سر دار عبد الرحمن کھیتران، نور محمد دمڑ،محمد خان لہڑی، میر سکندر عمرانی، محمد خان طور اتمانخیل، سردار مسعود لو نی، ارکان اسمبلی بشریٰ رند، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، خلیل جارج، بی اے پی کے رہنماؤں چوہدری شبیر، ملک خدابخش لانگو، سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی و بلو چستان کی صورتحال اور بلو چستان عوامی پارٹی کے امور پر تفصیلی جائز لیا گیا۔

اجلاس کے بعد این این آئی سے گفتگو کر تے ہوئے بلو چستان عوامی پارٹی کے ترجمان صوبائی وزیر سر دار عبد الرحمن کھیتران نے بتایا کہ بلو چستان اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں بی اے پی کے صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی کی سر براہی میں بی اے پی کا اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ا س بات کا جائز لیا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے یا تاثرقائم کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی اب ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اس افواہوں کو یکسر طورپر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ پارٹی چھوڑ نے کے بعد یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ بلو چستان عوام پارٹی ختم ہو رہی ہے بلو چستان عوامی پارٹی ملک کی چھوتی بڑی جماعت ہے۔

جس کے 13سینیٹرز، 5ارکان قومی اسمبلی اور بلو چستان اسمبلی میں 24ارکان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کے چھوڑ جا نے سے پارٹیاں ختم نہیں ہو تی بلو چستان عوامی پارٹی قائم ودائم ہے اور آئند ہ بھی یہ پارٹی قائم رہے گی ہم نے اس پارٹی کو مخلصی اور محنت کے ساتھ بنایا ہے اور اسے چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے اور بی اے پی کی تمام قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئندہ انتخابات بھی بلو چستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے آج کے اجلاس کے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفا قی اور صوبائی بجٹ کے منظور ہو نے کے بعد بلو چستان عوامی پارٹی کے تمام رہنماؤں کی ایک اور نشست بھی رکھی جا ئے گی جبکہ آج ہو نے والی نشست میں بھی چیئر مین سینٹ،قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد حسین مگسی، نوابزادہ طارق مگسی سمیت پارٹی کی دیگرسینئر قیادت سے بھی رابطے کئے گئے۔

انہوں نے بھی پارٹی میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی اے پی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارے جو لوگ انتہائی کم مارجن سے ہار گئے تھے پارٹی ان لوگوں کی ہر طرح سے معاونت کرے گی تاکہ ہم آئند ہ انتخابات میں آج کے نمبرسے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں اور ہمیں یقین ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے نمبر بلو چستان اسمبلی میں بڑھیں گے کم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی اے پی وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں مضبو ط ہے اور آئند ہ آنے والے دنوں میں پارٹی اپنی مکمل قوت کا مظاہرہ بھی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے سینئر رہنماؤں نے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے بلکہ ہماری اپنی پہنچا ن ہے اور ہم اس پہنچان کو کسی بھی صورت ختم نہیں کریں گے اور آئند ہ بھی اسی پلیٹ فارم سے سیاست جا ری رکھیں گے۔