|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

نوشکی : نیشنل پارٹی رخشان ریجنل کے سیکرٹری فاروق بلوچ نے کہا کہ آج کتنے دنوں سے ہمارے اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کے اپنے جائز مطالبات ہے کیونکہ بلوچستان کے اساتذہ کے کئی مسائل ہے کیونکہ ایک ہی ملک میں فرق کیا جارہا ہے ۔

بلوچستان کے اساتذہ کرام کی سروس اسٹرکچر اور دوسرے صوبوں کے اساتذہ کے اسٹرکچر میں زمین آسمان کا فرق ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان سے ہر طرح سے سوتیلی ماں کی جیسی سلوک کی جارہی ہے کیونکہ ہماری بیوروکریسی اس حوالے سے حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے کیونکہ اساتذہ اپگریڈیشن منظور ہونے کے باوجود اساتذہ کرام کو بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جاچکا ہے انہوں نے صوبائی حکومت کی بے بسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صرف بیانات کی حد تک محدود ہے۔

اور اس میں بیوروکریسی برابر کی شریک ہے کئی دنوں سے اساتذہ کرام ہڑتال پر بیٹھے ہے اور صوبائی حکومت اس حوالے سے کوئی نظر نہیں آرہا جس سے اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے صوبائی حکومت طور پر اس حوالے گورنمنٹ ٹیچرز بلوچستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عمل درآمد کرکے ان کے مطالبات تسلیم کرکے انہیں زہنی یکسوئی کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے کیونکہ استاتذہ کرام جوکہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہے ان کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کی ذمہ دار صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔