|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

تربت:  نیشنل پارٹی اور اتحادی ضلع کونسل کیچ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، کیچ قوم پرست سیاست اور جدوجہد کا مرکز ہے۔

کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ کیچ کے سیاست کو داغ دار کردے، کیچ کے ضلعی انتخابات میں کسی بھی سرکاری مداخلت کا بھرپور جواب دینگے۔ واجہ ابوالحسن بلوچ کی سربراہی میں دیگر سیاسی تنظیموں سے مزاکرات کے لئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں واجہ ملا برکت بلوچ، نیاز کیازئی، میر حاصل بزنجو، ظریف زدگ، فداحسین دشتی، جاسم بلوچ شامل ہیں۔ نیشنل پارٹی اور اتحادیوں کا اجلاس واجہ ابوالحسن کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کیچ کے ضلعی انتخابات کے عمل میں ریاستی اداروں کے مداخلت کے خدشات کا اظہار کیا گیا۔

انھوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتخابات کے عمل کو صاف و شفاف بنائیں اور کسی قسم کی سرکاری و غیر سرکاری مداخت سے پاک انتخابی عمل کو یقینی بنانیں۔

انھوں نے کہاکہ اتحادیوں اور دیگر قوم دوست و وطن دوست سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں سے ملکر مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے غیر جمہوری و غیر سیاسی سماج دشمن عناصر کو بلدیاتی انتخابات میں عبرتناک انجام سے دوچار کردیں گئے۔ انھوں نے کھاکہ کسی کو چور دروازے سے عوامی و قومی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے ہر گز نہیں دینگے۔

انھوں نے کھاکہ حالیہ مرحلے کے بعد چیرمین شپ کے لیے باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے رابطوں کا سلسلہ پہلے سے برقرار ہے۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں سمیت ضلعی کونسلران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی