|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

بیجنگ میں چین کی میزبانی میں چین، پاک اور ایران کے وفود پر مشتمل اپنی نوعیت کے پہلے تین ملکی انسداد دہشتگردی مذاکرات منعقد ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات کے بعد اسلام ا?باد میں گفتگو کے دوران پاکستانی وفد نے مذاکرات کی زیادہ تفصیل بتانے سے گریز کیاتاہم انہوں نے بتایا کہ وفود کے درمیان علاقائی سکیورٹی صورتحال اور خطے کو درپیش دہشتگردی کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران شرکاء￿ کی جانب سے ادارہ سازی کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے معاملے پر باقائدہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان کے صوبے بلوچستان کی صورتحال مرکزی ایجنڈہ کا حصہ رہی کیونکہ چین کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے تحت سی پیک کے منصوبے کی کامیابی کا انحصار بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری سے جڑا ہوا ہے۔

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے باوجود چین اور پاکستان مشترکہ میگا ڈیولپمنٹ منصوبوں کے ذریعے غربت کے شکار صوبے میں معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔