|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کا بلوچستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا خطرہ تو ٹل گیا ہے لیکن طوفان کے سبب 10 سے 20 فٹ اونچی سمندری لہریں پیدا ہونے کا امکان موجود ہے اس علاوہ ساحلی علاقوں میں تیزی ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق بحیرہ عرب کے وسط سے آبادی کی طرف بڑھنے والا بپر جوائے نامی طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے شمال مغرب کی جانب اپنا رخ کر چکا ہے۔ سمندری طوفان اس وقت ٹھٹھہ سے 360، کراچی سے 350 جبکہ کیٹی بندر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شدید سائیکلون کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن سمندر میں طوفان کے سبب تیز ہواں اور بارش کا خطرہ موجود ہے۔ ابتدائی طور پر بپر جوائے کا حب، لسبیلہ اور گوادر کو ہٹ کرنے کا خطرہ موجود تھا جس کے سبب تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

گزشتہ روز طوفانی سمندری لہریں اورماڑہ کی آبادی میں داخل ہو گئیں جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے لوگوں کی ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے بپر جوائے سے قبل کتنے سمندری طوفانوں نے پاکستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کیا پاکستان کی ساحلی پٹی 1050 کلومیٹر پر محیط ہے جس میں صوبہ سندھ 250 جبکہ بلوچستان 800 کلو میٹر کے ساحل پر مشتمل ہے۔ ماضی قریب میں بھی کئی سمندری طوفانوں نے پاکستان کے ساحل کو بالواسطہ طور پر متاثر کیا ہے زبیر احمد نے بتایا کہ اسی طرز کا یون یین نامی سمندری طوفان 6 جون 2007 کو بلوچستان کی ساحلی پٹی اورماڑہ اور پسنی سی ٹکرایا۔ اس طوفان سے بھی سمندر میں بلند لہریں پیدا ہوئیں اور تیز ہواں کے ساتھ خوب بارش برسی تاہم اس سے کم نوعیت کا فیٹ نامی سمندری طوفان 6 جون 2010 کو ٹھٹھہ اور کیٹی بندر سے ٹکرایا زبیر احمد بتاتے ہیں۔

گزشتہ 25 سال سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر کوئی بھی سمندری طوفان مکمل طور پر نہیں ٹکرایا جس کی وجہ سے نقصان اس حد تک نہیں ہوا۔ اس وقت بپر جوائے کا زور بھارت کی ساحلی پٹی گجرات کی جانب ہے جبکہ پاکستان اس طوفان سے محفوظ ہو چکا ہے۔