|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلء سیکریٹریٹ سے چیف سیکریٹری کو ارسال کیے گے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ امر مشاہدے میں آیا ہے کہ وی وی آئی آمد ورفت کے دوران سیکورٹی کے زیادہ انتظامات کیے جاتے ہیں سیکیورٹی کے اضافی انتظامات سے نہ صرف ٹریفک متاثر ہوتی ہے بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جبکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ وی وی آئی پی آمد ورفت کے دوران ایمبولینس اور فائیربرگیڈ کی گاڑیاں بھی رش میں پھنس جاتی ہیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلء نے اپنی آمد و رفت کے دوران سیکورٹی انتظامات کو پہلے ہی سے انتہائی محدود کر دیا ہے اور امید ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر گورنر بلوچستان بھی اپنی آمد ورفت کے دوران سیکیورٹی انتظامات محدود کرینگے ۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی چیف سیکریٹری او ر رآئی جی پولیس کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو متناسب اور معقول کیا جا? اور وی وی آئی پی آمد ورفت میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کے متبادل زرائع استعمال کیے جائیں مراسلہ میں چیف سیکریٹری سے کہا گیا ہے ۔

وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایت جاری کریں تاکہ وی وی آئی پی آمد ورفت میں عوامی سہولت ہر صورت مقدم رکھی جاسکے۔