|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

گڈانی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کی ہدایت پر سمندری طوفان بائپر جوائے کے ممکنہ اثرات اور ساحلی پٹی کے کمینوٹیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے۔

کوآرڈینٹر چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ موسیٰ جان اچکزئی اور ڈی جی PDMAجہانزیب خان کاکڑ ہنگامی دورے پر ضلع حب اور گڈانی میں ڈیزاسٹر پلان کے تحت حفاظتی اقدامات اور ممکنہ ریلیف آپریشن سینٹرز سے متعلق صورتحال کی نگرانی کیلئے منگل کی شام ساحلی تحصیل گڈانی پہنچ گئے انھوں نے سمندری طوفان کے اثرات سے نمٹنے کیلئے متوقع صورتحال کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور PDMAکی جانب سے قائم کئے گئے۔

ریلیف سینٹرز کا معائنہ کیا ریلیف سینٹر دورے کے موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ اور PDMAریسکیوٹیم لیڈر عادل بگٹی نے انہیں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی حکام کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،PDMAکے مابین کوآرڈنیشن کے مطابق امدادی سرگرمیوں کی تیاریوں کو مکمل کر لیا گیاہے سمندر میں شدید طغیانی کے باعث گوٹھ عبداللہ ڈگارزئی میں سمندری پانی کے کٹاؤ سے متاثرہ سڑک عارضی طور پر بحال کردی گئی ہے ۔

تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان کے رخ میں تبدیلی سے متعلق اطلاعات کے باوجود حفاظتی انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ کے کوارڈینٹر موسیٰ جان اچکزئی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سمندری طوفان کے چیلنجز سے نمٹنے کے پیشگی بروقت اقدامات کی بدولت ساحلی پٹی کے مکینوں میں پائی جانے والی غیر یقینی کی صورتحال دورہو گئی ہے گوادر سے لیکر گڈانی تک تمام ساحلی پٹی کے ویلیجز کا دورہ اور ریسکیو الرٹ کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ۔

تمام حکومتی ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں سمندری طوفان کے اثرات سے ممکنہ طور پر بارش کی پیشنگو ئی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے لوکل کمیونٹی پولیس اور ریسکیو اداروں کے مابین بہتر ین کوآرڈنیشن قائم ہے انھوں نے کہاکہ پیشگی انتظامات کے تحت ساحلی پٹی گڈانی میں سمندری پانی کی لہروں میں غیر معمولی کئی کئی فٹ بلندی کے پیش نظر رہائشی آبادی کو ریلیف سینٹر منتقلی کا ایمرجنسی پلان بھی موجود ہے حکومت بلوچستان ساحلی پٹی کی لوکل کمیونیٹز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ساحلی علاقوں کے عوام مطمین رہیں حکومت انہیں کسی بھی مشکل صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑے گی کوآرڈینٹر وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نے کہاکہ سمندری طوفان کے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وزرات داخلہ نے ماہی گیروں اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر ساحل سمندر پر ماہی گیری،پکنک منانے سمیت ہر قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔