|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

اورماڑہ: اورماڑہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جائے کا ساحل سے فاصلہ مزید کم ہونے کے سبب آج تیسرے روز بھی سمندر میں شدید طغیانی اور تیز طوفانی ہواں کا راج برقرار ہے۔ آج تیسرے روز بھی اورماڑہ میں سمندر شدت کے ساتھ بپھر گیا۔

سمندری پانی غیر معمولی طور پر رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگا۔ دیمی زِر کنارے پر موجود سڑکیں، اسپورٹ گرانڈ، بجلی کے کھمبے، فش کمپنیاں، دوکانیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
جبکہ تیز ہواں کے سبب متعدد گھروں کی چار دیواریاں بھی زمین بوس ہوگئے۔ کئی مقامات پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شدید سمندری لہروں کے باعث نقصانات سے بچنے کے لیے اپنی دوکانوں کے سامنے باڑ لگا رہے ہیں۔

جبکہ آبادی والے علاقوں میں سمندری پانی داخل ہونے سے خوف و ہراس کا شکار علاقہ مکین اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کنارے پہ کھڑی مقامی ماہیگیروں کی متعدد چھوٹی کشتیاں طوفانی لہروں کی نذر ہو گئیں، اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ماہیگیروں کو ا کشتیوں کی ریسکیو میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سمندر کنارے پر مختلف مصائب و پریشانیوں کا شکار لوگوں کے ہجوم کا سمندر امنڈ آیا۔ دوسری جانب پاکستان نیوی کی تعاون سے مقامی ماہیگیروں کی بڑی کشتیوں کو پاک نیوی بیس میں محفوظ مقامات پر لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔