|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: و زیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خالی آسامیاں کو متعلقہ سیکرٹریز کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر پر کرنے کے احکامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بہت خوش آئین اقدام ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے عوام کی بھرپور انداز میں ترجمانی کی ہے جبکہ بلوچستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے بلوچستان کے عوام کو روزگار دینا ہوگا تاکہ وہ ملک قوم کی خدمت کرسکیں جب تک وہ بے زورگار رہیں گے تو وہ ملک قوم کی کیا ۔

خدمت کریں گئے وزیر داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے اور حکومت نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے کہ زور گار کی تاخیر پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس ضمن میں روزگار کے مسئلے میں کوئی روکاٹ بھی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو مزید روزگار فراہم کیا جائے گا ۔

موجود حکومت کی مدمت ختم ہونے سے پہلے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی احکامات کی تعمیل کی جائے گی درین اثناء وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے اس احسن اقدام کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے ایرانی پٹرول کے فروخت پر پابندی ہٹانا بہت بہترین اقدام ہے کیونکہ سینکڑوں گھرانوں کے نوجوانوں کا روزگار بھی ایرانی پٹرول کے فروخت سے منسلک ہے ۔

بلوچستان کے معروضی اور بے روزگار نوجوانوں کے حالات دیکھتے ہوئے یہ اس وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان کیلئے اس کاروبار کو کھولا جائے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے تمام انتظامیہ کو ہدایات کی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایرانی پٹرول کے کاروبار کرنے والوں کیلئے کھولا جائے۔