|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹراسحاق بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطالبات عوام کے مفاد صحت کے شعبہ میں اصلاح اور سہولیات کی فراہمی کے لئے جائز اور برحق ہے ۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی آغاگل ،ضلع تربت کے صدر مشکور انور ،بی ایس او کے سیکرٹری جنرل ابرابر برکت،ایڈؤوکیٹ گہرام اسلم بلوچ،جونیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ بھی موجود تھے۔

ڈاکٹراسحاق بلوچ نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے موجودہ سیٹ اپ اور اداروں کے سربراہان اور محکمہ صحت کی استعداد کی یہ حالت ہے کہ 7ارب روپے لیپس ہوچکے ہیں انکو بروئے کار لاکر نیوروسرجی کی انسٹوسیٹ ،گیسٹرو انسٹوسیٹ کو فعال بناتے انکو آلات کی سپلائی کرتے لیکن اسکے برعکس 7ارب روپے کی خطیر رقم کو خرچ نہیں کیا جاسکا انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے لیکن منظورشدہ پوسٹوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر نہیں کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 45دنوں سے محکمہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز علامتی ہڑتال پر ہیں لیکن حکمرانوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ابھی تک انکے جائز مطالبات جس میںسروس رولز اورانکی پروموشن کے کیسز التوا میں ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں ایسے آفیسر ہیں جن کو بلوچستان کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

جبکہ انکی ترجیحات بالکل مختلف ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں بھی پی ایس ڈی پی میں بندر بانٹ اورایسی اسکیمات شامل ہیں جن سے ذاتی منافع اورکمیشن ہے لیکن اسکے برعکس طلباء کے وظائف میں اضافہ اور ٹیچنگ الاونس میں اضافے کیلئے لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اوراسکی اصلاح کیلئے میڈیکل ٹیچرزایوسی ایشن کے ساتھ ہے۔