|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

کوئٹہ : بلوچستان کے مالی سال 2023-24ء کے بجٹ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا صوبے کا بجٹ اب 19جون کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے بجٹ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیاگیا ہے سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج 16جون کی بجائے 19جون کو شام چار بجے ہوگا جبکہ جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کو میزانیہ برائے مالی سال2023-24پر بحث اتوار کو ضمنی مطالبات زر ،پیر26جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال2023-24منظور جبکہ منگل 27جون کو آئندہ مالی سال 2023-24اور مالی سال 2022-23ء کے منظورشدہ ضمنی اخراجات کے گوشوارے ایوان کی میز پر رکھے جائیں گے اور مالی مسودہ قانون برائے سال 2023زیرغور اور منظور کیا جائے گا۔