|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کے صدارت میں خواتین ونگ کا اجلاس اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز سمیت دیگر کی شرکت۔

اجلاس میں انتخابی منشور کے لیے خواتین کے حقوق اختیارات مسائل ضروریات پر تجاویز مرتب کی گئی۔جن کو مذید زیر بحث لاکر انتخابی منشور کا حصہ بنایا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی اصولوں پر اراہستہ سیاسی جماعت ہے جو سیاست میں تبدیلی تعمیری عمل و اصلاحات کی مکمل اپروچ رکھتی ہے۔

جمہوری سیاسی عمل جب تک اہداف و پالیسی کو دستاویز کی شکل معرض وجود نہیں لایا جائے گا تب تک مثبت تبدیلی کے عمل کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر انتخابات میں انتخابی منشور کو عوام کے سامنے لایا اور 2013 میں کامیابی کے بعد انتخابی منشور پر خاطر خواہ عمل کرتے ہوئے صوبے میں اہم اصلاحات و قدامات کئیے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلوں میں دیگر شعبوں میں تجاویز مرتب کرکے انتخابی منشور کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ مرکزی ترجمان اسلم بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی عبدالخالق بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی صدیق کیھتران جمال بلوچ فریدہ بلوچ سعدیہ بلوچ صادقہ سمیت دیگر موجود تھے۔