|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

قلات: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی جمعیت علما اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ قلات،مستونگ اور سوراب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔

گزشتہ سال 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت آنے کے بعد بجٹ میں ان کے حلقے کے لئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ ز کا اجرا ہوا جس کے تحت اپنے حلقے میں 23 گاوں، دیہاتوں میں سولر سسٹم پر مشتمل ٹیوب ویلز لگائے گئے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی پارلیمنٹری سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا آغا محمود کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور میں جمعیت علمائے اسلام کے ایم این ایز کو کسی قسم کا فنڈ فراہم نہیں کیا 2022 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے مد میں 50 کروڑ روپے فنڈز دیئے گئے جس تحت ضلع قلات،مستونگ اور تحصیل منگچر میں 23 کے قریب گاوں کو صاف پانی کے پینے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئے ٹیوب ویلز نصب کئے گئے جس سے علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ان کا کہنا تھا۔

پہلے بچے خواتین دور دور سے پانی لانے پر مجبور تھے ضلع قلات کے علاقے لہڑ، چھاتی،اسکلکو،کوہنگ،شیخڑی، کاٹیلی،حسن لعلو،پندران کش، بینچہ کے دہی علاقوں میں واٹر سپلائی لگایا گیا اسی طرح ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ،دشت،کلی زہری گٹ،غنجہ ڈوری،کلی کارسور،کلی محمد حسنی،اسپلنجی، کنڈ عمرانی،انجیری جبکہ تحصیل منگچر، جوہان، کارچاپ، بارام زئی،سردار کوٹ بھی لوگوں کے لئے واٹر سپلائی نصب کر کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی شروع کی گئی اسی طرح ضلع سوراب،میں ماراپ،کلی سالولی لاکھوریا، گدر ٹوبہ،چھڈ،تراسانی، کلی کھیازئی جیوز،کلی بارک مولی،کلی محمد عظیم،کلی حاجیکہ، گدر غربی جوئے میروانی گندان شامل ہیں مولانا آغا محمود شاہ کاکہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت ان کے تمام فنڈز بند کئے گئے پی ڈی ایم حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ا س سلسلے میں لوگوں کو اسکول صحت،تعلیم،پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔