|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کا گیس لیکن صوبے کے 24سے زائد اضلاع محروم جبکہ کوئٹہ سمیت 11اضلاع میں گیس ہے لیکن وہاں زیادہ سے زیادہ 20گھنٹے جبکہ کم سے کم 4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ نوشکی میں ایل پی جی گیس سے ضروریات پوری کی جاتی ہے۔

ے علاقے گیس سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے صوبے کی11اضلاع وہ بھی شہری علاقوں تک مستفید ہورہے ہیں جبکہ 24سے زائد اضلاع گیس کی نعمت سے محروم ہیں جن اضلاع میں گیس ہے وہاں بھی 8سے12گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے،جہاں گیس ہے ۔

ان اضلاع میں حب،صحبت پور، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ بگٹی،زیارت، کوئٹہ،پشین،قلات، اوستہ محمدسبی،گوادر اورڈیرہ مراد جمالی شامل ہیں جہاں کم سے کم 4گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 20گھنٹے گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی کی حلقہ انتخاب کے ڈیرہ بگٹی وگردونواح کے علاقے گیس سے محروم ہیں،نوشکی میں ایل پی جی گیس استعمال کیاجاتاہے جہاں وہ ماہانہ 25سوروپے کے عیوض ایک گھنٹے گیس فراہم کیاجاتاہے۔اس کے علاوہ جن اضلاع جس میں اورماڑہ،پسنی،بیلہ،گڈانی،دکی،سنجاوی،کیچ،واشک،لورالائی،ژوب،سوراب،شیرانی،چمن،قلعہ عبداللہ،خاران،قلعہ سیف اللہ،موسیٰ خیل،بارکھان،کوہلو،پنجگور،چھتر ودیگر علاقوں میں گیس نہیں ہے لوگ لکڑیوں کو ایندھن کے طوپراستعمال کررہے ہیں۔