|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

خضدار/کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کی شاندار کامیابی پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور جیالوں کو مبارک باد پیش کی انہونے میئر شپ کی نشست پر مرتضی وہاب کے تاریخ ساز فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہو? کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئرکراچی کی نشست پر جیالوں کا براجمان ہونا پارٹی کارکنوں اوراعلی قیادت کی مخلصانہ طویل جدوجہد اور ان کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے آج کی کامیابی سے نفرت تعصب گروہی سیاست کا خاتمہ ہوا ہے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ بیرسٹر مرتضی وہاب سلمان عبداللہ مراد دونوں باصلاحیت جیالے ہے۔

ان کی کامیابی کراچی کے عوام کی کامیابی ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں کراچی کے عوام کی بلارنگ ونسل زبردست خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو خدمت کرنے کا موقع دیا ہے امید ہے کہ نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر شہر قائد کو حقیقی معنوں میں عروس البلاد بنائیں گے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائینگے گے۔