|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان سیندک کراس پر گھریلو خواتین کا تفتان میں بجلی ، پانی ، تعلیم ،صحت اور سڑکوں کی خستہ حالی پر دھرنا۔

تفصیلات کے مطابق صبح سے دھرنا و احتجاج کئے ہوئے ہیں تفتان میں جون کے اس شدید گرمی میں خواتین اور بچوں کا کھلے آسمان دھوپ پر احتجاج کو آدھا دن ہو گیا ہے گھریلو خواتین کے احتجاج میں سرکاری سطح پر کوئی بھی اہلکار نہ پہنچ سکا ہے۔

اور نہ کوئی علاقائی معتبرین نے ان سے حال و احوال کیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تفتان کے بینادی مسائل کے متعلق آج اپنے گھروں سے نکلے ہیں اور ان مسائل کے حل تک واپس اپنے گھروں کو جائیں گے بھی نہیں خواتین کے اجتجاج کی وجہ سے لندن روڈ پر بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے ذرائع نے کہا کہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جب حکومت مجبور کرتی ہے تو وہ اپنے گھروں سے نکلتے ہیں کیونکہ کوئی بھی خوشی سے اس 45 سیٹی گریڈ گرمی میں باہر دھوپ پر کھڑی نہیں ہوتی انتظامیہ کے سربراہ کی طرف سے ان سے مذاکرات کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو مگر لیویز انتظامیہ کی طرف سے خاموشی باعث افسوس ہے۔