|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

تربت:  مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے نائب امیر کے تین رشتہ دار اغوا، مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے نائب امیر و امام مسجد مرکز اہل حدیث تعلیمی چوک تربت مولانا عبدالرحمن تائب کا بیٹا عبداللہ، بھتیجا شے مرید مختار اور رشتہ دار فتح معیار اوسیز کالونی ائیرپورٹ روڈ سے اغوا کرلیے گئے۔ فیملی نے الزام عائد کیا ہے۔

انہیں سیکورٹی ادارے نے گزشتہ روز اٹھالیاہے، تینوں طالب علم ہیں جن میں 15 سالہ عبداللہ ولدیت عبدالرحمن ماڈل اسکول تربت کے طالبعلم ہیں

اور میٹرک کا امتحان اسی سال دے چکے ہیں، شے مرید ولدیت مختار سکنہ گلی بلیدہ ساچ اسکول میں زیر تعلیم ہیں ان کی عمر 13سال ہے جبکہ فتح ولد معیار سکنہ چیرمین بازار کوچہ بلیدہ بھی ساچ اسکول گلی بلیدہ میں زیرتعلیم ہیں اور ان کی عمر 10سال ہے۔ مغویوں کے خاندان کے مطابق انہیں اورسیز کالونی تربت سے گزشتہ روز سیکورٹی ادارے نے لاپتہ کیا۔

فیملی نے کہا ہے کہ اگر وہ کسی منفی سرگرمی میں ملوث تھے تو لاپتہ کرنے کے بجائے ہمیں بطور سرپرست اطلاع دی جاتی ہم انہیں اداروں کے سامنے پیش کردیتے تینوں کمسن ہیں اور ان کی عمریں پندرہ سال سے زیادہ نہیں انہیں اس طرح اغوا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے لہذا انہیں فوری طورپر رہا کرکے خاندان کی اذیت دور کی جائے۔