|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وضلعی عہدیداروں اوررہنماؤں نے شیخ زیدہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔ہسپتال کے مختلف شعبوں صحت صفائی اوردیگرمسائل کاجائزہ لیاگیا۔

جس کی قیادت بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدرسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری،سی ای سی ممبرچیئرمین جاویدبلوچ،جمیلہ بلوچ،سابق صدر میرغلام رسول مینگل میرکاول خان مری حمیدبلوچ حاجی عبدالحی مینگل, ڈاکٹر ابراھیم بنگلزئی، قدوس بلوچ،فاروق سمالانی،میر خان مری،اور فاروق سمالانی، شامل تھے رہنماؤں نے شیخ زید ہسپتال کیایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرغفار بلوچ ڈپٹی ڈاریکٹرمنیر بلوچ سے ان کے آفس اور یونین صدر سجاد رئیسانی اور ان کے کابینہ کے دیگراراکین سے علیحدہ ملاقات۔

شیخ زید ہسپتال کے مجموعی مسائل عوام وہسپتال انتظامیہ کے مابین ڈاکٹرمریض وانتظامیہ کے خوشگوار ماحول اعلی مشینری طبی جراحی حالات ڈاکٹروں کو درپیش مسائل پرتفصیلی حال احوال ہواجس میں مختلف مسائل پرپارٹی رہنماؤں شیخ زیدہسپتال انتظامیہ کے درمیان ہسپتال کے ڈاکٹروں کی کمی پیشہ وراہلکاروں کی کمی ایم آر آئی سی ٹی سکین مشین کی خرابی اورمحکمہ صحت کی جانب سے عدم دلچسپی پراظہارافسوس کیاگیا بی این پی کے رہنما میرغلام نبی مری چیئرمین جاویدبلوچ میرغلام رسول مینگل نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال ہمارے لے ایک اثاثہ ہے جس کیلئے ہماری جدوجہدکسی مرحلے میں بھی کم نہیں رہاہے کیونکہ سول ہسپتال اور بی ایم سی کے بعدشیخ زیدہسپتال جوسریاب کسٹم سمیت دوررفتہ علاقوں کے عوام اورمریضوں کے لے بنیادی حیثیت رکھتی ہے جس میں بہتری لانے کی وسیع گنجاش موجود ہے ۔

جس کینسرکاعلاج کیلئے کام جاری ہے جس کیلئے پارٹی کے پارلیمانی ساتھیوں اوراپنی کاوشوں سے بھرپورحل کرنیکی کوشش کریں گے کیونکہ شیخ زیدہسپتال میں اس وقت مشینری کی خرابی اوربالخصوص سیکنڈٹائم رات کے اوقات میں ڈاکٹروں کی کمی کاسامناہے جبکہ گائنی وارڈ کی ضرورت شدت سے محسوس کیاگیا۔

جس پر ہسپتال انتظامیہ ہوم ورک کررہی ہے جلد ہی گائنی وارڈ کومکمل بحال کیاجایگا انہوں نے یقین دلایا کہ بی این پی کومسائل کاادراک ہے جس کیلئے ہماری جدوجہدجاری ہے لیکن بعض قوتیں شیخ زید ہسپتال کوفعال ہوتاہوادیکھنا پسند نہیں کرتے جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے لیکن ہم توقع رکھتے ہیں مسائل کی نشاندہی اورمنفی تاثر کے فرق کو جانچتے ہوے مسال کی حل کے تجاویزاورہسپتال کوفعال اورعوامی ضرورتوں اورسہولتوں کی بنیاد پرکامیابی کیلئے ہرممکن تعاون اورکوشش کریں گے۔