|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2023

کوئٹہ:  کوئٹہ میں پو لیس نے مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 20ملزمان کو گر فتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن ر زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پرپولیس تھانہ قائد آباد کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 83/23 بجرم 302 ق د میں مطلوب ملزمہ گل بی بی کو گرفتار کرلیا۔

جس نے اپنے شوہر عبدالرحمن شاہ کو قتل کیا تھا۔ پو لیس کے مطابق پولیس تھانہ انڈسٹریل کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 26/23 بجرم 381میں مفرور ملزم محمد انور کو گرفتار لیا گیاجبکہ پولیس تھانہ صدر کے عملے نے کاروائی کر تے ہوئے قمار بازی کرنے والے 18 ملزمان کو گرفتارکرکے داو پر لگی 56 ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی۔