وگنڈا کی پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ داغش سے منسلک اے ایف ڈی کے عسکریت پسندوں نے مغربی یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب ایک اسکول پر حملے میں 25 افراد کو ہلاک کر دیا۔
عالمی خبررساں ایجنسی نے مقامی پولیس کے حوالے سے لکھا کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ایف ڈی) کے ارکان نے مشرقی کانگو میں واقع یوگنڈا کے ایک گروپ جس نے اسلامک اسٹیٹ سے وفاداری کا عہد کیا ہے، نے مپونڈوے میں لوبیریرا سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا، ایک ہاسٹلر کو نذر آتش کیا اور کھانا لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق اب تک اسکول سے 25 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور انہیں بویرا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حملے میں زخمی 8 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والوں میں کتنے سکول کے بچے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہے تھے جو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ویرونگا نیشنل پارک کی طرف بھاگے تھے۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی اے ایف ڈی نے کانگو کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک کردیا تھا۔