کوئٹہ:وفاقی حکومت انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے تحت 2لیب کاقیام اور بلوچستان وفاٹاکو 5000اسکالرشپس اور 14ہزار لیپ ٹاپس دے گی ۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کی دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں تعلیم کے فروغ ،جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کریگی جس کے تحت آئندہ مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں متعدد اسکیمات شامل کئے گئے ہیں
جس میں وفاقی حکومت نے بلوچستان اور فاٹا کے 5000طلباء کیلئے اسکالرشپس کی مد میں 8ارب 66کروڑ روپے مختص کردئیے مذکورہ اسکالرشپس کے تحت بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے 5000طلباء وطالبات 4سے5سالہ بی ایس پروگرامز کی تعلیم حاصل کرینگے
جس کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن مالی معاونت فراہم کریگی یہ اسکالرشپس کوٹہ سسٹم کے تحت مذکورہ اضلاع اور سب ڈویژن میں تقسیم ہوگئے ،اس منصوبے کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن پہلا اور دوسرا فیز کامیابی کے ساتھ مکمل کرچکے ہیں
اس کے علاوہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم اسکیم کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 14ہزار لیپ ٹاپس کا کوٹہ مختص کیاگیاہے ۔وفاقی حکومت نیشنل سینٹر برائے جی آئی ایس اور سپیس اپلیکیشن کے تحت بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ ،مینجمنٹ سائنسز اور سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ میں لیب کاقیام عمل میں لائیگی ۔