ذوالحج کاچاند نظرآ گیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی۔
کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کےمختلف حصوں سےچاندنظرآنےکی شہادتیں موصول ہوئیں،پاکستان میں ذی الحج کاچاند نظرآگیا ہے، لہٰذا پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔
یادرہے کہ محکمہ موسمیات کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے آج ذوالحج کا چاند نظرآنے کی پیشگوئی کررکھا تھا۔**
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفترمیں جاری ہے۔ جس میں ذوالحج کے چاند کی رویت کے فیصلہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ملک کے دیگرشہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت جاری ہیں۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر
کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ چاند دیکھنے کے لیئے ملک کے بیشتر حصوں میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرکا بتانا ہے کہ چاند کی پیدائش اتواررات ساڑھے نو بجے کے بعد ہوچکی ہے ۔ آج غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے تیرہ منٹ ہوگی۔ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد اسی منٹ ہوگا۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ پیر کے روز زی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔یکم ذی الحج منگل، عید الاضحٰی جمعرات 29 جون کو ہوگی۔
جنرل خالد اعجاز مفتی نے چاند کی عمر بتادی،نیا چاند اتوار کی صبح 9 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہو گیا،پیر کی شام چاند کی عمر 33 گھنٹوں سے زائد ہوگی،غروبِ قمر کے درمیان فرق 80 منٹ ہوگا،
رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ بنیادی عمر 19 گھنٹے اورغروب شمس و قمر کے درمیان فرق 40 منٹ ہونا چاہیے، زی الحجہ کا چاند مطلع صاف ہونے پرآنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔