کوئٹہ : بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت کے عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخاب میں ہمارے کاروان کے نامزد امیدواروں کوووٹ دے کر کامیاب کرایا ہے ۔
ضلع زیارت ضلع کونسل کاچیئرمین و وائس چیئرمین ہمارے کاروان کا ہی ہوگا بلدیاتی انتخاب کے چھوتے مرحلے ضلع کونسل کے مخصوص نشستوں، کسان، لیبر، خواتین، اقلیت پر ہمارے نامزد امیدواروں کی جیت یقینی ہے ۔
ضلع کونسل زیارت کے سولہ یونین کونسل میں دس یونین کونسلوں میں ہمارے کاروان کے یوسی چیئرمین منتخب ہوچکے ہے بلدیاتی انتخاب کے مراحل مکمل ہونے سے اختیارات نچلی سطح منتقل ہونگے جس سے عوام کے مسائل انکے دہلز پر حل ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمینوں کے اعزاز میں دئے گئے عشایہ کے موقع پر نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس میں ممتاز قبائلی رہنماء ملک لاجور دمڑ، ملک آیاز دمڑ ملک صام الدین دمڑ، مونسپل کمیٹی سنجاوی کے چیئرمین حاجی خان محمد دمڑ، بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ، حاجی محمد زمان سارنگزئی سمیت بی اے پی ضلع زیارت کے سنیئراکین وکارکنوں نے شرکت کی۔
عشایہ تقریب سے پارٹی کے یوسی چیئرمینوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخاب ضلع کونسل کے مخصوص نشستوں پر بی اے پی اور حاجی نورمحمد خان دمڑ کے جانب سے نامزدہ کردہ امیدوار ہی کامیاب ہونگے کیونکہ ضلع کونسل زیارت میں حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان کی واضح اکثر یت موجود ہے اور ضلع کونسل کے مخصوص نشستوں پر کاروان کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر سیاسی مخالفین کو بلدیاتی انتخابات میں انتخاب شکست دے گے ۔
اپنے قائد حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان کا نامزد کردہ ضلعی چیرمین منتخب کرائے گے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کاروان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر زوردیا کہ وہ اپنے اپنے یونین کونسلوں میں عوامی خدمت اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دے انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کو ہمارے پانچ سالہ حکومت کی کارکردگی بنیاد پر ووٹ دے کر کامیاب کرائے ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے ہم پر اور ہمارے نامزد کردہ امیدواروں پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس ٹھیس نہیں پہنچائے گے۔