|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کی جامعات میں مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے بلوچستان حکومت نے سرکاری جامعات میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے گورنمنٹ آف بلوچستان، کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جامعات کا مالی بحران سنگین ہورہا ہے ۔

جس کے باعث یونیورسٹیز کو بیل آوٹ پیکچز دیے جارہے ہیں مراسلے کے مطابق جامعات کے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔

جب کہ کئی جامعات کے وائس چانسلر کی تعیناتی حتمی مراحل میں ہے سرکاری مراسلے کے مندرجات کے مطابق چند یونیورسٹیاں ایسی بھی ہیں جن کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت 6 ماہ کی رہ گئی ہے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کا مقصد وسائل کو ترجیح دینا اور موجودہ عملے کا مثر طریقے سے انتظام کرنا، مالی بحران پر قابو پانے، تعلیمی معیار، تحقیقی معاونت، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری جیسے شعبوں کے لیے فنڈز مختص کرنا ہے۔