|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2023

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حالات اور اس کے نتائج کی پرواہ کئے بغیر اپنے اولس کے امنگوں پر پورا پورا اترنے کی ہر ممکن کو شش اپنائی جائیگی اولس کے اعتماد پر بھروسہ کرتے ہوئے درپیش سنگین قومی معاشی مشکلات کے حل کیلئے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے ۔

جنرل الیکشن ہو یا بلدیاتی الیکشن ہر فورم پر اولس کے مفادات کی تحفظ کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے قومی فریضے کے انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے بلدیاتی انتخابات میں غیر فطری اتحادوں اور نامساعد حالات کے باوجود قلعہ عبداللہ ضلع میں اکثریتی پارٹی کے طور پر ابھرنا نیک شگون ہے اور انشاللہ اولس کے اعتماد کی بدولت بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے پر بھی کامیابی حاصل کر کے رہینگے۔

مخصوص نشستوں پر نومنتخب کونسلرز اور خواتین کی کامیابی کارکنوں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی وزیر خزانہ وخوراک انجنئیر زمرک خان اچکزئی مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر اکبر کاکڑ ضلعی صدر خان محمد کاکڑ نے دولت خان پیرعلیزئی کے رہائش گاہ پر بلدیاتی انتخابات کے مخصوص نشستوں کے انتخاب کے موقع پر نو منتخب ضلعی کونسل کے ارکان پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران سے خطاب کے دوران کیا بلدیاتی انتخابات کے مخصوص نشستوں پر انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل گلستان صدرحاجی محب اللہ کاکڑ کسان ضلعی سنئیر نائب صدر سعداللہ خپلواک لیبر اقلیت کی نشست پر بینیش سکندر جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کی تین خواتین جبکہ اتحاد میں پیپلز پارٹی کی ایک خاتون امیدوار کامیاب قرار پائی گئی مقررین نے کہا کہ نامساعد حالات اور تمام تر منفی پروپیگنڈوں غیر فطری اتحادوں کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کا ضلع میں بحیثیت اکثریتی پارٹی ابھرنا پارٹی بیانیہ نڈر قیادت جراتمندانہ موقف فعال منظم تنظیم اور اولس کا پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے اور ہم کوشش کرینگے کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے اور آخری مرحلے پر بھی کامیابی حاصل کر رہینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کی تعصب نفرت زئی اور خیل کی بنیاد پر پشتونوں کے درمیان تقسیم کی مخالف ہے اور ہم قیام امن کیلئے فکر باچاخان کو وسعت دینے ترقی خوشحالی کیلئے جہد کو جاری رکھیں گے مقررین نے کہا کہ جس طرح صوبائی اسمبلی کے اندر ایک قلیل حق نمائندگی پر لورالائی ڈویژن چمن ضلع کا قیام عمل میں لایا گیا اسی طرح ضلع کے اندر بھی عوام الناس کی بنیادی انسانی ضروریات زندگی ان کے دہلیز پر حل کر کے دم لینگے انہوں نے تمام نومنتخب ضلعی کونسل کے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔