|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2023

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دینگے،، ملک کا معاشی استحکام، عوام کی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے۔

ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنائے گا،چستان میں احساس محرومی دور کرنے کیلئے جامع اور ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران پارٹی تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنماؤں نے پارٹی انتخاب میں نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کو فعال اور تنظیمی طور پر متحرک بنانے پر مریم نواز کی کاوشوں اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان باالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے، صوبے کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کیلئے جامع اور ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے دانش سکول، جدید معیار کی ووکیشنل درس گاہوں کے قیام کے اقدامات کیے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا ہے، ملک کا معاشی استحکام، عوام کی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی، وفادار اور محنتی رہنماں اور کارکنوں کی قدر کرتے ہیں، وقت کی آندھیوں میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے سر کا تاج ہیں، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے۔