|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2023

سبی: سبی اور گردونواح کے علاقوں میں قیامت خیز گرمی،گرمی لگنے سے سات افراد بے ہوش،درجنوں متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے،دوپہر کو بازار اور گلیاں ویران اور لوگ گھروں تک محدود ہوجاتے ہیں شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ،شہر میں برف مہنگے داموں میں فروخت کیا جارہا ہے۔

شدید گرمی کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی شدید قلت نے شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے ان دنوں سبی اور گردو نواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں شدید گرمی کے باعث سات افراد گرمی لگنے کے باعث بے ہوش اور درجنوں افراد متاثر ہو کر سول ہسپتال پہنچ گئے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

جبکہ شدید گرمی لگنے کے باعث درجنوں پرند چرند ہلاک ہوگئے ہیں سبی میں شدید گرمی کے باعث دو پہر کو شہر کی کاروباری مارکیٹیں،دکانیں بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے دوپہر سے ہی شہر کی شاہرائیں اور گلیاں سنسان ہو جاتے ہیں اور شہری اپنے گھروں تک محدود ہو جاتے ہیں۔

شدید گرمی کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے گرمی کے باعث شہر میں برف مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے سبی میں ایک جانب قیامت خیز گرمی اور دوسری جانب بجلی کی بار بار آنکھ مچولی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی شدید قلت نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔بجلی کی بار بار آنکھ مچولی کے باعث شہریوں کا قیمتی الیکڑک سامان جل گئے۔

سبی کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سبی سے اپیل کی ہے سبی میں شدید گرمی مکے باعث درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور لوگوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں گرمی کے حوالے سے ڈاکٹر علی احمد بلوچ کا کہنا ہے کہ گرمی میں احتیاط کریں بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر ایمرجنسی کی صورت میں کہیں جانا ہو تو اپنے سر کو ڈھانپ کر نکلیں تاکہ گرمی سے محفوظ رہے دن کے اوقات اپنے بچوں کو کھلینے کے لئے باہر نا چھوڑیں اور احتیاط سے کام لیں۔