قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ وڈہ کے حالات ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کئے جارہے ہیں وڈھ کا معاملہ خالصتا” سیاسی مسئلہ ہے اسے قبائلی مسئلہ بنانے ناکام کو شش کی جارہی ہے ہم ان منصوبہ سازوں کو بتاناچاہتے ہے کہ سردار اختر جان اکیلا نہیں ہے۔
پوری بلوچ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے سردار اختر جان مینگل کو ساحل وسائل پر ڈٹ جانے پر سزا دینے کی کو شیش کی جارہی ہیں جسے بلوچ قوم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بہت جلد کوئٹہ میں پارٹی کے سر خیلوں کا اجلاس بلا کر آئندہ کی حکمت عملی کا علان کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کے بعد ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے ضلعی ومرکزی رہنماء میر مراد مینگل سردار عبدالفتح علیزئی میر سہراب خان مینگل ملک عبدالناصر دہوار احمد نواز بلوچ وڈیرہ رحیم مینگل علی اکبر دہوار انجمن تاجران کے صدر میر منیراحمد شاہوانی ہندو پنچائیت کے ڈاکٹر نند لال مکیش کمار اور دیگر بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے پرنس موسی جان بلوچ نے کہا کہ وڈھ کے جو حالات ہے وہ سیاسی مسائل ہے مگر انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کیتحت قبائیلییت میں دکھیل نے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ سردار اختر جان مینگل کو بلوچستان کے ساحل وسائل پر ڈٹ جانے کی سزا دی جاری ہے مگر ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں سردار ا خترجان مینگل بلوچ قوم کا عظیم لیڈر ہے پوری بلوچ قوم سردار اخترجان جان مینگل کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم سردار اخترجان مینگل کے پشت پر کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ سردار اخترجان مینگل بلوچ قوم کاواحد لیڈر ہے جو بلوچ قوم کی حقوق حصول کے لئے حقیقی جدوجہد کررہی ہے اور اپنے موقف سے کبھی بھی نہیں ہٹے۔