|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2023

کوئٹہ(: کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار محمد قاسم کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔