|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2023

ہرنائی :  آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی کے زیر اہتمام ہرنائی کوئٹہ شاہراہ زیارت کے علاقے مانگی میں ہرنائی سے کوئلہ لے جانے والے ایک درجن سے زائد کوئلہ سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ اور ٹرکوں جلانے کے خلاف باچاخان چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا باچاخان چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی احتجاجی ریلی و احتجاجی جلسے کی قیادت اور صدارت آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صدام ترین نے کی احتجاجی جلسے سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صدام ترین ڈپٹی چیرمین سید یوسف شاہ ایگزیکٹو ارکان حاجی دوران خان، سید میروائس شاہ،عبدالحق میانی اور سید زاکرشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب مصنوعی دہشتگردوں کی جانب سے ضلع زیارت کے علاقے مانگی ایریا میں کوئلے سے لوڈ 20 سے زائد ٹرکوں ڈرائیوروں کو لوٹنے اور تشدد کرنے کے بعد ٹرکوں کو آگ لگاکر کوئلہ سمیت جلادیاگیا جس سے ٹرک مالکان کے کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں مسلسل مصنوعی دہشتگردی، بدامنی، چوری ڈکیتی، کوئل مائینز پر غیر قانونی بھتہ خوری، کول مائینز مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کرنے کی واقعات کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے اور ضلع ہرنائی کے معاشیات کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے ۔

جس کی ہم مزید اجازت نہیں دے گے بلکہ اب ان واقعات کی روک تھام کیلئے ہرمیدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور کسی کو بھی ضلع ہرنائی کی امن وامان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے ضلع ہرنائی میں مسلسل دہشتگردی کے واقعات اور سیکورٹی اداروں کی مکمل ناکامی کی الفاظ میں مذمت کی اور ضلع ہرنائی میں تعینات سیکورٹی ادارے ایف سی لیوز اور ضلع انتظامیہ پر واضح کیا کہ ایکشن کمیٹی اور ضلع ہرنائی کی عوام مزید اپنے ضلع کی معاشی استحصال، دہشتگردی اور بھتہ خوری مزید برداشت نہیں کرینگے اپنے وطن کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں مقررین نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیلکیٹڈ حکمرانوں اور وہ تمام زر خرید افراد جو ضلع کی بربادی میں برابر شریک ہیں ان سے تمام عوام نے ہمیشہ کیلئے سوشل بائکاٹ کا اعلان کیا۔

ایکشن کمیٹی نے ضلع ہرنائی میں مصنوعی دہشتگردی کی روک تھام اور اپنے وطن کے آمن کیلئے عید کے فورا بعد تمام سیاسی جماعتوں،وطن دوست معتبرین اور غیرتمند نوجوانوں پر مشتمل ایک عوامی جرگے کا انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ جرگے میں ضلع کے تمام مسائل خصوصآ دہشتگردی بدامنی پر فیصلہ کن مشورے ہونگے اور آگے کا لائحہ عمل جلد تیار کیا جائے گا۔۔ ایکشن کمیٹی کے تمام ارکان ضلع ہرنائی کے مسائل کے حل کیلئے ہر سیاسی جماعت یا علاقائی تنظیم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

اور ضلع کے تمام عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید اتحاد اتفاق کی درخواست کی دریں اثناء جمعیت وعلماء اسلام، پشتونخوامیپ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، تحریک انصاف، این ڈی ایم، بی اے پی، تاجران، ٹرانسپورٹروں، کوئل مائینز اونرز،سول سوسائٹی نے گزشتہ شب زیارت کے علاقے مانگی میں ہرنائی سے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں کو لوٹنے،ڈراییوروں پر تشدد کرنے اور ٹرکوں کو جلانے کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ضلع ہرنائی میں امن وامان اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اور متاثرہ ٹرک مالکان اور کوئلہ مائنز اونرز کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا دریں اثناء شاہرگ میں بھی مانگی واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا شاہرگ اور ہرنائی مین واقعہ کے خلاف شٹر ڈوان ہڑتال کرکے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کو شاہرگ کے مقام پراحتجاجا بند کردیا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے۔

گاڑیوں میں سوار مسافروں کو خواتین بچوں ضعف افراد، مریضوں اور عام مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کاسامنا ہے کرنا پڑا عوامی مشکلات کے پیش نظر احتجاج کو عید تک موخر کرکے عید کے بعد احتجاج کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔