|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

تربت: آل پارٹیز کیچ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہیں کہ کیچ سمیت مکران میں بجلی بحران خودساختہ ہے۔

واپڈا کی جانب عوام کی تذلیل عید جیسے پرمسرت موقع پر بھی جاری ہے، سخت گرمی میں لوگ خود ساختہ بحران کیوجہ سے شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب مکران کو نیشنل گرڈ سٹیشن سے منسلک کرنے کے دعوے کییگئے ہیں ۔

دوسری جانب ایران سے ایک نئے معاہدے کے ذریعے سو میگاواٹ لینے کے دعوے کیے گئے مگر اس کے باوجود کیچ سمیت مکران بھر میں بجلی کا بحران ہے۔

جبکہ گزشتہ رات ناصرآباد کے مقام پر لائنوں کو نقصان پہنچنے کا بیان جاری کیاگیا لیکن روز کیسکو کی جانب مختلف حیلے بہانے تراشے جاتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مکران میں بجلی کا بحران خودساختہ ہے اور اسکے پیچھے واپڈا کی کرپشن کارفرما ہے۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ ہم واضح کرتے چلیں کہ کیچ کے عوام کو ستانا بند کر دیا جائے اور عوام کو بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر واپڈا کیخلاف سخت احتجاجی عمل کی جانب جائیں گے اور عوام کو لیکر واپڈا آفسز کے سامنے دھرنا دیں گے۔