|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی اور گردو نواح علاقوں میں ہونے والی مسلہ دھار بارشوں سے دھرپالی محلہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

جنہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات پر تحصیلدار مجیب الرحمن ساتکزئی اور پٹواری غلام رسول بزدار زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کروائیں ابتدائی طور پر متاثرہ خاندان کو ٹینٹ و دیگر سامان فراہم کیاگیا سول ہسپتال میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر پہلے سے ایمرجنسی نافذ تھی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی مزید علاج معالجہ انہیں لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے شدید بارش سے مکان منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی انہوں نے منہدم مکان کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کا ہرگز مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تاہم حکومت کی کوشش رہی ہے کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے قدرتی افات سے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے ۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کی مالی امداد کے لیے حکومت سے رجوع کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشوں کے پیشِ نظر ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے متعلقہ تمام ادارے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔