|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

ڈیر ہ مراد جمالی: تیز طوفانی بارشوں کے باعث دریائے لہڑی میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے سے سیف اللہ ڈیم ٹوٹ گیا۔

جس سے متعدد دیہات سمیت ربیع کینال کی آبادی کو سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بالائی علاقوں میں گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، نصیرآباد میں طوفانی بارشوں کے باعث دریاے لہڑی میں طغیانی آگئی۔جس کے بعد دریائے لہڑی سے گھگھی کے مقام پر 62 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ داخل ہونے سے سیف اللہ ڈیم ٹوٹ گیا، ڈیم ٹوٹنے کے باعث بڑا سیلابی ریلے کا رخ نصیر آباد کے علاقے ربیع کینال کی جانب ہو گیا ہے۔بڑے سیلابی ریلے کے پیش ںظر انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سیلابی ریلے سے متعدد دیہات سمیت ربیع کینال کی آبادی کو سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔نصیرآباد میں سیلابی ریلے سینمٹنے کیلئے انتظامیہ ربیع کینال پرپہنچ گئی ہے، اے سی ڈیرہ مراد جمالی اور اے سی چھتر نے ربیع کینال کیپشتوں کاجائزہ لیا۔

زیر آب علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئیاقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور ربیع کینال کے پشتے کمزور ہونے پر ریلے کا رخ موڑنے پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر دو بچیاں جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ چکوال میں بھی موسلا دھار بارش جاری ہے۔