|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنرکوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطائالمنیم کی زیر نگرانی اسپشل مجسٹریٹ ماریہ شمون نے جوائنٹ روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ۔

جبکہ اس دوران سڑک پر تجاوزات قائم کرکے سٹرک بند اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے پر متعدد دکانداران کو وارننگ اور سامان ہٹا کر سڑک صاف کردیاگیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطائالمنیم نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے اور تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سلسلے میں خلاف ورزی کی صورت میں آئندہ سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے لہذا تمام دکانداران اپنے سامان اندر رکھیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ ریڑھی بانوں کی وجہ سے اکثر روڈ بند ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا تمام ریڑھی بان روڈ سے سائیڈ خرید و فروخت کریں۔