|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ عیدالاضحٰی کے موقع پر تمام اہل وطن اور امت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آج کا دن ہمیں قربانی،صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے۔

عیدالاضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ تعالی کے حکم پر قربانی کیلئے پیش کر کے عظیم مثال قائم کی۔ عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔بحیثیت قوم باہمی رنجشیں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر ہمیں دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کا عہد کرنا ہوگاعید کی خوشیوں میں غریب اور معاشی طور پر کمزور بھائیوں کو بھی شریک کیا جائے۔

اس موقع پر وطن کے ان بہادر بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں جو دن رات دھرتی کی حفاظت کرتے ہیں،عید کے موقع پر ان شہیدوں کو یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن اور قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا،ہم ملک کو فلاحی ریاست بناکر بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے۔