|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صاحب استطاعت لوگ عید الاضحی پرمعاشرے کے پسماندہ، غریب و نادار لوگوں کو نہ بھولیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔

اس دن حضرت ابراہم اور حضرت اسماعیل نے رہتی دنیا تک قربانی کی ایک عظم مثال قائم کی ہمیں بھی چاہیے کہ اس دن اپنے غریب ، پسماندہ دوست واحباب ، ہمسایوں ، کمزدو لوگوں کو شریک کریں یہ اسلام اور انسانیت کا درس بھی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خود نمائی اور نمائش سے معاشرے کے پسماندہ لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے اس سے اجتناب کیا جائے۔