|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

کوئٹہ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان عید کے دنوں میں بھی بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم کوآرڈینیٹر ای او سی بلوچستان نے کوئٹہ اور پشین کے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں انسداد پولیو کی ٹیمیں تعینات ہیں  عید شاپنگ کیلئے آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں

 ٹارگٹڈ انسداد پولیو مہم شاپنگ مالز و مارکیٹوں میں آج رات گئے تک جاری رہے گی  شاپنگ مالز کے علاوہ بسوں اڈوں اور مختلف انٹری پوائنٹس پر بھی ٹیمیں تعینات ہیں، عید کے دنوں میں شہر کے پارکس میں بھی ٹیمیں بچوں کو موذی مرض سے بچاو کے قطرے پلائیں گی، مہم 10 جولائی تک جاری رہے گی، افغانستان میں نئے آنے والے کیسز کی پیش نظر بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے، شاپنگ مالز و مارکیٹوں اور بس اڈوں میں 36 ٹیمیں تعینات ہیں،