|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

کوئٹہ:  ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کے ہمراہ سول ہسپتال کے شعبہ حادثات اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

بدھ کو ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کے شعبہ حادثات کا معائنہ کر تے ہوئے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے تمام طبی عملے کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران عوام کو علاج و معالجے میں کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے عوام سے گزارش ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر ون ویلنگ اور لڑائی جھگڑے سے گریز کرے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر گرمکھ داس ، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ و دیگر معاونین موجود تھے۔