|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 جون کو میڈیکل سپرٹینڈنٹ خضدار ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سعید سے آرگنائزر ڈاکٹر ادریس گرگ اور ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر علی انور کی سربراہی میں خضدار کی آرگنائزنگ باڈی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سینئر ڈاکٹرز ڈاکٹر نذیر عمرانی، ڈاکٹر واحد، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر ارشاد و دیگر ڈاکٹرز شامل تھے جس کے دوران تمام معاملات خوشی اسلوبی سے طے پا گئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار کی طرف آرگنائزر کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تھیلیسیمیا سینٹر کو جلد فعال کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے اس کے علاوہ لیبارٹری کو سینئر ڈاکٹر کے زریعے فعال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جائی گی۔

انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ میڈیسن پرچیز میں ینگ ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں ہوگی اور میڈیکل آفیسرز کی پرچی کے زریعے مریضوں کو ادویات فراہم کیا جائے گا- ایم ایس ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ ٹیچنگ ہسپتال میں موجود ینگ ڈاکٹرز کو جیل میں ڈیوٹی دینے کے بجائے ان کے پوسٹنگ پلیس ٹیچنگ ہسپتال میں ڈیوٹی لی جائے گی –

اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کی حاضری صرف ہسپتال کا متعلقہ عملہ لے گا اور ایم ایس نے یہ باور کرایا کہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کیلئے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر باہمی مشاورت سے ایک موئر پالیسی مرتب کی جائے گی-