|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز پنجرہ پل واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو پنجرہ پل پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یہ حکومت وقت کیلئے اور حکمرانوں کے لیئے سوالیہ نشان ہے پچھلے ڈیڑھ سال سے پنجرہ پل تماشہ بنا ہوا ہے ایک پنجرہ پل کو نہیں بنا سکتے اور آئے روز پنجرہ پل پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔

اور آئے روز ٹریفک جام رہتی ہے اس شدید گرمی میں بچوں بوڑھوں اور بیماروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاحادثے میں ہماری ماوں بہنوں کی جس طرح لاشیں پڑی تھی یہ ایک افسوسناک اور درد ناک واقعہ ہے موجودہ حکمران اس کے ذمہ دار ہیں نصیر آباد ڈویژن کے مسلط کردہ نمائندے ہیں۔

یہ ان کے لیئے سوالیہ نشان ہے جتنی محنت یہ بلدیاتی الیکشن میں کونسلران کی خرید وفروخت میں کر رہے ہیں اگر یہ اتنی محنت پنجرہ پل کے لیئے اقدام اٹھاتے تو اس طرح کے واقعات نہ بلوچستان وسائلِ سے مالا مال وحدت ہے لیکن ہماری خواتین بچوں کیلئے ایک پل نصیب میں نہیں ژوب تا کراچی اور کوئیٹہ تا جعفرآباد روڈ پر اب تک ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے حکومت بلوچستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی پنجرہ پل کے لے اقدام اٹھائے ورنہ احتجاج کا راستہ ہی رہ جائے گا۔