|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

تربت: خودکش خاتون بمبار سمعیہ قلندرانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شھریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تربت میں ہفتے کو خودکش دہماکہ کرنے والی خاتون بمبار سمعیہ قلندرانی کی نماز جنازہ دشتی بازار کے قبرستان میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ آل پارٹیز کیچ کے سابق کنوینر اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر خالد ولید سیفی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کیچ کے امیر اور آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین بلوچ، پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی قدیر احمد، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست سمیت شھریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔