|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2023

اوستہ محمد :  گوٹھ بیرا خان عمرانی کے رہائشی محبوب علی عمرانی دیدار علی عمرانی نے کوڑا ڈپ روپا شاخ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گوٹھ جڑیا خان بہریانی کے رہائش عاشق علی عمرانی اللہ ڈنہ سلیم عمرانی نے آج بے ۔

گناہ فائرنگ کر کے ہمارے 7 سالہ بچے یاسین کو قتل کردیا انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔

جبکہ وہ بااثر لوگ ہیں وہ ہمارے ساتھ نا انصافی کررہے ہیں اور وہ ہماری زمینوں پر بھی قابض ہیں کچھ ماہ قبل عاشق علی نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ہماری گندم کی فصل کو آگاہ لگا دیا اور آج آ کر ہمارے نوجوان لڑکے کو بے گناہ قتل کردیا انہوں نے کہا کہ خان کوٹ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل نا کام ہوچکی ہے جبکہ خان کوٹ پولیس نے تا حال واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتاری نہیں کیا ہے ۔

ملزمان بااثر لوگ ہیں اور وہ سرعام گھوم رہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیرآباد سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دیں ۔