|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کے رہنما میر علی مدد جتک نے کہا کہ آئندہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی حکومت قائم کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم منتخب کرئے گی عوام سے یہ کہتاہوں کہ الیکشن تیاریاں شروع کردیں ۔

جلد مرکزی قیادت بلوچستان کے دورے پر پہنچی گی اور صوبے کے اہم سیاسی وقبائلی شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کرئے گی ان خیالات کا اظہا ر انہوں عیدملنے والے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا عمران نیازی نے ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑ اکیا اور الٹا اداروں پر حملہ آور ہوکر دشمن کے ایجنڈے کو توقیت بخش رہے ہیں جس کا ہم نے روز اول سے کہہ دیا تھا کہ عمران نیازی کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کوئی سروکار نہیں ہے جو آج سچ ہوکر ثابت بھی ہوا پیپلزپارٹی پر جب بھی مشکل آیا ہے تحمل اور صبر کے ساتھ جموری انداز میں اپنا احتجاج بھی کیا پارلیمان کے ذریعے ہی سیاست جمہوریت کا حسن ہے جب حکومت ختم ہوجائے تو اداروں پر یا پر سرکاری املاک پر حملہ آور ہونا صرف اور صرف پاگل پن ہے۔

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے بحالی اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے نہ صرف کارکنان کی قربانیاں پیش کی ہے بلکہ پارٹی لیڈران بھی اپنی جانیں اس ملک کے خاطر نچھاور کردی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھنے کے ساتھ عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے ۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے بات کی ہے جس کے لئے آج بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری پارلیمنٹ میں آواز اٹھا رہے ہیں انہو ں نے کہ جلد پارٹی کے مرکزی قیادت کا وفد بلوچستان کے دورے پر پہنچی گی اور صوبے کے اہم سیاسی وقبائلی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جس کے لئے تمام ہوم ورک بھی مکمل کرلیا گیا۔