|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

خاران: بی این پی کے مرکزی کال کے مطابق وڈھ کی مخدوش حالت کے تناظر میں 3 جولائی کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کے سلسلے میں بی این پی خاران کے ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ کی سربراہی ممبر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی ندیم احمد بلوچ میر غلام دستگیر مینگل حاجی حفیظ بلوچ رحمت اللہ یلانزئی سینئر رہنما میر نصیب اللہ قمبرانی طاہر احمد محمد حسنی سید ظہور شاہ ھاشمی اور دیگر کی موجودگی میں خاران کے ٹرانسپورٹرز مالکان بس، منی، ٹرک، ٹوڈی اور گڈز والوں سے ملاقات کی گئی اور پارٹی کے مرکزی کال کا آگائی دی گئی جس پر مقامی ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔

اور بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ نے پارٹی کے تمام کارکنوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ 3 جولائی کو صبح 6 بجے نیو بس اڈا پہنچ جائے جہاں سے مین شاہراہوں کے لئے کارکنوں پر مشتمل ٹیم تشکیل ہو گی۔

بی این پی کے رہنماوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارٹی اور انکی پر دلعزیز قیادت کو زیر کرنے کے لئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جو بلوچستان کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ سازشی عناصر مسئلہ وڈھ کو قبائلی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو بے بنیاد ہے وڈھ مسئلہ قبائلی نہیں سیاسی ہے۔

اور بلوچستان کے عوام اپنے محبوب لیڈر سردار اختر جان مینگل اور انکے کاروان کے ساتھ ہیں اور تین جولائی کا جمہوری احتجاج اسکی بات کی دلیل ہے کہ بی این پی کی قیادت تنہا نہیں بلکہ اہل بلوچستان انکے شانہ بشانہ ہے۔