|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

خضدار۔: خضدار کے سنیئر صحافی محمد خان ساسولی پر قاتلانہ حملہ صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں و کارکنان کی جانب سے پریس کلب آمد کا سلسلہ جاری جھالاوان عوامی پینل خضدار سٹی کے صدر سردار زادہ میر شہزاد خان غلامانی ڈپٹی آرگنائزر رئیس صادق گزگی سیکرٹری ظفر تاج میروانی حافظ علی اکبر محمد زئی مینگل۔

سیعد احمد قلندرانی۔ سعد اللہ گنگو۔حاجی محمد اکرم جتک سمیت جھالاوان عوامی پینل کے دیگر کارکنان و عہدیداران کی پریس کلب آمد۔

اور صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار اس موقع پر پریس کلب کے چئیرمین منیر احمد زہری سابق صدر ایوب بلوچ سابق جنرل سیکرٹری یونس بلوچ سینیر نائب صدر میر علی شیر ناز براہوئی۔ سابق چئیر مین عبدالواحد شاہوانی۔رابطہ سیکرٹری خورشید بلوچ نے ان کا استقبال کیا۔

اور پریس کلب کے چئیرمین منیر احمد زہری نے واقعہ کی صورتحال کے متعلق جھالاوان عوامی پینل کو آگاہ کیا اس موقع پرجھالاوان عوامی پینل کے سٹی آرگنائزر اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ خضدار کے سئینیر صحافی محمد خان ساسولی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک عمل ہے۔

اس عمل کی ہم اور ہمارے قائد میر شفیق الرحمن مینگل بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد میر شفیق الرحمن مینگل کی ہدایت پر ہم اپنی جانب سے اور قائد کی جانب سے پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کی یقین دھانی کراتے ہیں کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں خضدار کے صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آج بھی ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

نہوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ سینئر صحافی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس سے قبل خضدار پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کی جانب سے خضدار کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرنے اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کرنے پر ہم ان کا تہہ دل سے مشکور ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ میر شفیق الرحمن مینگل اس سے قبل بھی خضدار کے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں اور آئندہ بھی تعاون کرینگے۔