|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے دھانہ سر کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے۔

دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے سیکورٹی فورسز کے حو صلے پست نہیں کر سکتے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے دہشت گردی کی کاروائی میں 3 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسو س کا اظہار کر تے ہوئے سیکورٹی فورسز کی قربانیا ں قوم کے لئے مشعل راہ ہیں وزیراعلی’نے جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد کی ہلاکت ۔

پر پولیس اور ایف سی کو شاباش دی۔ میر عبد القدو س بزنجو نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی اورزخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔