|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپ پر آتش زدگی سے لاکھوں روپے کا پیٹرول اور لاکھوں روپے کا سامان جل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سبزل روڈ پر ایرانی پیٹرول پمپ پر اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی ملحقہ دوکان اور سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے شعلے اور دھواں آسمان سے باتیں کرتا رہا آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا کوئٹہ شہر کے گنجان آبادعلاقوں میں قائم ایرانی پیٹرول پمپ جوکہ لوگوں کو روز گار کی فراہمی پر کھولے گئے ہیں۔

لیکن یہ ایرانی منی پیٹرول پمپ بارود کا ڈھیر ہیں انہیں آبادی اور دیگر علاقوں سے باہر نکالنا چاہیئے تاکہ لوگوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال اور اس طرح کے واقع سے ہونے والے نقصانات سے بچایا جا سکے کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں اس سے قبل بھی ایرانی منی پیٹرول پمپوں میں لگنے والی آگ سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ لوگوں کو کروڑوں روپے کا آتش زدگی سے نقصان پہنچا ہے اس لئے ان منی ایرانی پیٹرول پمپوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔