|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

کوئٹہ:  سینئر سیاست رکن بلوچستان اسمبلی رند قبائل کے سربراہ سردار یارمحمد رند نے کہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی سے قبل متعلقہ اضلاع میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ گزشتہ سیلاب کے متاثرین اب بھی حکومت امداد کے منتظر ہیں جن کی بحالی کے لئے صوبائی و فاقی حکومت کو فوری طور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کچھی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں گزشتہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے اپنی کردارادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچھی بولان سے آئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بارپھر مون سون بارشوں کی بیشگوئی کی ہے جس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو قبل ازوقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ گزشتہ سیلاب کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع بری طرح متاثر ہوئے متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے بچوں اور خواتین سمیت بزرگ افراد کا رہنا انتہائی مشکل عمل ہے وفاقی اور صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی مکمل بحالی کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے تاکہ متاثرین کی مشکلات کم ہوسکے ایک بارپھر مون سون بارشوں میں متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے انہو ں ے کہ وزیراعلی بلوچستان ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے دوران لوگوں کی زندگی جمع پونجی پانی میں بہہ گئی کچھ بھی نہیں بچا تمام گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے کچھی بولان ڈھاڈر اور سنی شوران میں سب سے زیادہ سیلاب نے تباہی مچائی اپنے وسائل میں جتنا بحثیت عوامی نمائندے اور قوم کے سربراہ اپنے کی مدد کی تاہم متاثرین کی مکمل طور دوبارہ بحالی ایک چیلنج ہے جس کے لئے حکومت کا تعاون انہتائی ضروری ہے۔

اس معاملے پر بلوچستان اسمبلی سمیت ہر فورم آواز بلندکی ہے کیونکہ مزید اپنے لوگوں کی تکالیف اور مشکلات دیکھنا برداشت سے باہر ہوچکاہے۔