|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا دھانہ سر کے مقام پر سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے ۔

وزیر داخلہ نے 3 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کے شہید ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے پولیس، ایف سی کے اہلکاروں کو شہادت پانے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے بزدالانہ حملوں سے فورسز کے عزم و ہمت کو شکست نہیں دے سکتے ہیں۔ فورسز ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

ماضی میں بھی ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا اور جو اس میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریں اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کریں وزیر داخلہ کی زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔