|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پرایک ماہ میں 739واقعات میں 27افراد جاں بحق جبکہ 1095افرادزخمی ہوگئے ہیں،سب سے زیادہ حادثات این 25 وندر اور لسبیلہ کے مقام پر ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122مرک کی جانب سے ماہ جون کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں۔بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ماہِ جون میں 739 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جس کے باعث 1095 افراد زخمی جبکہ روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجے میں 27 افراد جانبحق ہوئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے حادثات تھم نا سکے دو رویہ روڈ کے نا ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے حادثات کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سینٹر(ایم،ای،آر،سی) 1122 بلوچستان کے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ماہِ جون میں بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر روڈ کے مختلف روڈ ٹریفک کے حادثات کے واقعات 739 پیش آئے جس کے باعث 1095 افراد زخمی جبکہ 27 افراد جانبحق ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر(ایم،ای،آر،سی) 1122 بلوچستان کے جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات N-25 پر رپورٹ ہوئے،جاری رپورٹ کے مطابق وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف ٹریفک کے 107 واقعات پیش آئے جس کے باعث 124 افراد زخمی ہوئے جن کو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 وندر اور ٹیارہ سینٹر کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر(ایم،ای،آر،سی) بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی اہم شاہراہیں جن میں (این 25) لکپاس، مستونگ۔ قلات، قلات۔ باغبانہ، خضدار۔ درکالہ، خضدار۔ کوراڑو، خضدار۔ ٹیارو، لسبیلہ وندر، لسبیلہ۔ سرنان، پشین۔ چمن،چمن (این 50) زیارت کراس، پشین۔ نسائی، قلعہ سیف اللہ۔ شنکء، قلعہ سیف اللہ۔ بدین زئی، ژوب۔ مانیخو، شیرانی۔ (این 85) گدر، سوراب۔ (این 65) گوکورٹ، کچھی۔ بختیار اباد، سبی۔کیٹل فارم، جعفر آباد۔ اور (این 70) مختیار، لورالائی کے اعداد و شمار شامل ہیں۔